• news

کراچی: کارکنوں کی گرفتاری‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کا سی پی او آفس کے باہر دھرنا 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما رمیش کمارکے گھرکے سامنے احتجاج کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے احتجاج کیا اور  دھرنا دے دیا۔ اس پر  پی ٹی آئی رہنماؤں نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارکارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے آئی جی سندھ کے لیے ایک خط بھی پولیس حکام کے حوالے کیا۔ رہنما پی ٹی آئی سعید آفریدی نے کہا  کہ ہمارے ورکرز نے رمیش کمار کے گھر سے دور احتجاج کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن