• news

پیکا آرڈیننس‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب کیلئے 25 مارچ تک مہلت دے دی 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی بی اے، پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے 25 مارچ تک مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی بی اے، پی ایف یو جے، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا، ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز، سینئر صحافیوں محمد مالک، اظہر عباس، علی کاظم وحید، شکیل مسعود، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر اور فرحت اللہ بابر کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت میں پیش اور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔ چیف  جسٹس نے کہا اگر آئندہ سماعت پر بھی اٹارنی جنرل دستیاب نہ ہوں تو کوئی نمائندہ مقرر کریں جو ان کی جگہ پیش ہو۔

ای پیپر-دی نیشن