کل تک ق لیگ‘ متحدہ حکومت سے الگ ہو جائیں گی شہباز شریف وزیراعظم ہونگے‘ منظور وسان کی پیشگوئی
کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے 24 مارچ کے بعد ق لیگ اور متحدہ حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن میں آنے کا اعلان کرے گی۔ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں اور انکو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کیئر ٹیکر حکومت بنے، شہباز وزیراعظم ہونگے اور عام انتخابات کرائیں گے۔ پہلے ہی کہا تھا جنوری، فروری اور مارچ یہ 3 ماہ میں کھچڑی پکے گی، اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔ عمران خان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتاکون ہے۔ مولوی بھی زور ہیں ہم بھی تیار ہیں۔