• news

 قومی کرکٹر عابد علی مکمل فٹ  بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دل کے عارضے  میں مبتلا اوپنر عا بد علی مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ڈاکٹرز کی اجازت سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے سے محروم رہنے والے اوپنر نے اب سری لنکا کے دورہ پر نظریں لگالی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے جولائی اگست میں سری لنکا میں دوٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔ دائیں ہاتھ کے ریکارڈ ہولڈر اوپنر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ایک گھنٹہ تک نیٹ میں بیٹنگ کی۔عابد علی کے مطابق ان کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، وہ اب مکمل فٹ اور کوئی تکلیف محسوس نہیں کررہے۔ چند روز پہلے رننگ کا آغاز کیاتھا،اب ڈاکٹرز نے انہیں ایک بار پھر کھیل کی ہر قسم کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ عابد علی نے تمام فینز اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعائیں اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ای پیپر-دی نیشن