پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کاپہلا ویمنز ٹیکنیکل آفیشلز کورس اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ اتھلیٹکس کے اشتراک سے پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کا پہلا ویمنز ٹیکنیکل آفیشلز کورس ختم ہوگیا۔ صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی مہمان خصوصی تھے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس میں یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کیلئے کورس کروایا۔ کورس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک میں قابل خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کی تعداد ،مہارت کو بڑھانا ہے۔ کورس کی ٹاپ ویمنز آفیشلز کو لیول ٹو کورس کرنے کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائیگا۔ خواہش ہے کہ ہماری ٹیکنیکل آفیشلز دنیا کے ٹاپ ایونٹس میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ شبانہ خٹک، صدف صدیقی، سمیرا حسین، شکیلہ رحمان، شگفتہ اختر خان، شبانہ شیخ، شبانہ کوثر، سعدیہ ثناء اللہ، راحت نواز، نسرین فاخرہ، ماریہ مراتب، مافیا پروین، کنیزہ صغرا، فوزیہ شاہ ، بینش امین، عطیہ مقبول اور عابدہ چنگیز کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے ۔