• news

آسٹریلین کمنٹیٹرز گلبرگ کے ہوٹل میں پہنچ گئے ‘پاکستانی کھانوں کی تعریف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان آنیوالے آسٹریلین کمنٹیٹر گلبرگ کے ہوٹل میں پہنچ گئے ۔ اس موقع پر آسٹریلین کمنٹیٹر سائمن کیٹیچ اور مائیکل کیسپرو وچ نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھانوں کا دنیا میں کوئی جواب نہیں‘ چوبیس سال بعد آسٹریلین ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جو کرکٹ کی دنیا میں خوش آئند ہے‘ پاکستان نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں جس سے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ مطمئن ہے اور ہم مہمان نوازی کی حسین یادیں لے کر جائیں گے ۔معروف بزنس مین اور میزبان قمر خان نے کہا کہ وہ آسٹریلوی صحافیوں کے ممنون ہیں جنہوں نے ان کی کھانے کی  دعوت قبول کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن