پرویز الٰہی نے ترقی پانے والے افسروں کو لیٹر دیئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سپیکر چیمبر میں پنجاب اسمبلی کے ترقی پانے والے افسران کو پروموشن لیٹر دئیے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گریڈ 22 میں مستقل کرنے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو بطور سیکرٹری کوآرڈی نیشن گریڈ 21 اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ عاصم نواز چیمہ کو بطور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میں ترقی کے آرڈرز دئیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے مرحوم سکیورٹی آفیسر ناصر مسعود کے انتقال پر ان کے بیٹے محمد معیز ناصر اور حافظ عابد سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔