سندھ میں پہلی بار پی پی رہنما ہیر سوہو کو قبیلے کی سردار بنانے کا فیصلہ
ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ہیرسو ہو کو قبیلے کا سردار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ میں پہلی بار کسی خاتون کو کسی قبیلے کا سردار بنایا جائے گا۔ ہیر سوہو کا تعلق سجاول کے علاقے میرپور بٹھرو سے ہے۔ ہیر سوہو پی پی سے پہلے تین بار ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔ اس حوالے سے ہیر سوہو کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد مجھے سردار بنانے کا فیصلہ سب کی رضا مندی سے کیا گیا۔ باقاعدہ اعلان اور رسم رمضان المبارک کے بعد کی جائے گی۔ تقریب میں سندھ بھر سے سوہو برادری کے لوگ شریک ہوں گے۔
ہیر سوہو