• news

i کسان اتحاد کا 28 مارچ کو پنجاب  اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

بورے والا(نامہ نگار)کسانوں نے مطالبات کے حق میں 28 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کسان اتحاد کا اجلاس مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کسان راہنماؤں اور عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ مارکیٹ میں کھادوں کی مصنوعی قلت،بلیک میں فروخت اور قیمتوں میں اضافہ نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔ کھادیں کسان کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں واپڈا کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کے صارفین کو ہر ماہ لاکھوں روپے کے ناجائز ایوریج بل،بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ،ایف پی اے ٹیکس اور کئی کئی ماہ سے کسانوں کے خراب میٹر تبدیل نہ کرکے واپڈا نے کسانوں کا جینا محال کر دیا ہے زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے بیجوں اور زرعی مداخل پر جی ایس ٹی کا نفاذ بھی ظالمانہ ہے کسان اور ملکی زراعت کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے ہم اس پر اب خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہم اپنے حقوق اور مطالبات کے حق میں لاکھوں کسانوں کو لیکر 28 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ اجلاس میں تحصیل صدر ندیم سجاد،ملک محمد امین،رانا محمد صفدر،چوہدری رشید احمد،ملک شاہد،شہزاد گھمن،چوہدری مہران علی،یاسین جملیرا،مطلوب شاہ ملک مسعود احمد،فوجی محمد امین،عمران وڑائچ اور دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
 کسان اتحاد 

ای پیپر-دی نیشن