• news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

علی گڑھ (اے پی پی) بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ کی طرف سے مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا کی بڑی تعداد نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا اور یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی سے باب سید تک پیدل مارچ کیا۔ اس موقع پر بھارت کے صدر کے نام پیش کی گئی ایک یادداشت میں طلبا نے کہاکہ ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات ، مسلم طالبات کے سکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک حکومت کے حکم اور کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ طالبات کو حجاب سے روکنا مساوات، سالمیت اور عوامی امن و امان میں خلل کا باعث ہے ۔ یونیورسٹی کی طالبہ گلفشہ نصیر کاکہناتھا کہا کہ حجاب ہماری اسلامی اقدار کا حصہ ہے اور اسے ہم سے نہیں چھینا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ "رانی لکشمی بائی نے اپنا سر ڈھانپاہوا تھا اور ایک عظیم طاقت کے خلاف جنگ لڑی۔ سر ڈھانپنا ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔ یادداشت میں مزید کہاگیاہے کہ مسلمانوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اس کے تحفظ اور تبلیغ کی اجازت دی جانی چاہیے۔ 
حجاب/ مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن