منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ہم نے انہیں روکا‘آئین میں زندگی بھر کیلئے نا اہلی کی کوئی شق نہیں ‘عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین میں خود سے کچھ داخل نہیں کر سکتی‘اتحادیوں سے مثبت بات ہو چکی ہے‘حکومت ووٹنگ کی تاریخ فکس کر دے تو اور لوگ بھی سامنے آئینگے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کے لیے نا اہلی کی آئین میں کوئی شق نہیں عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین میں خود سے کچھ داخل نہیں کر سکتی۔