• news

iرحیم یارخان میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ،3فرار

رحیم یارخان،صادق آباد (کرائم رپورٹر،خبر نگار)موٹرسائیکل سوار وںسے نقدی لوٹ کر فرارہونے والے ڈاکوئوں اورپولیس میں مبینہ مقابلہ، فائرنگ، ایک ڈاکو مارا گیا، تین موقع سے فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک170پی کے رہائشی حقیقی بھائی محمد شہباز اور کبیرخان سے موٹرسائیکل پرسوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے، تاہم اسی دوران اطلاع ملنے پر گشت پر مامور پولیس پارٹی نے فرارہونے والے ڈاکوئوں کاتعاقب شروع کردیا۔جس پرمسلح ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، اسی دوران ڈاکوئوں کے دو اورنامعلوم ساتھی بھی فائرنگ کرنے میں شامل ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے کی جانیوالی جوابی فائرنگ پرایک ڈاکو عرفان عرف عرفانی مارا گیا جبکہ دیگر تین ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مارے جانے والے ڈاکو کی نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی، جبکہ سب انسپکٹرمحمودالحسن کی مدعیت میں مارے جانے والے ڈاکوسمیت چار ڈاکوئوں کے خلاف اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس مقابلہ 

ای پیپر-دی نیشن