• news

امریکی شخص نے 10 لاکھ ڈالر کا  پیٹرول مفت دینے کا اعلان کر دیا

شکاگو (نیٹ نیوز) امریکی تاجر اور میئر کے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوتِ خرید کے پیشِ نظر دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان کیا ہے جو پاکستانی روپوں میں 17 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اس سے قبل بھی وہ شکاگو میں دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت بانٹ چکے ہیں۔ جس کے اعلان کے بعد مخصوص پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی تھیں۔ منصوبے کے تحت شہر بھر کے 50 پمپوں پر فی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکے گا۔
اعلان

ای پیپر-دی نیشن