ہائیکورٹ کا فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت زیر التوا مقدمات میں پیشرفت پر اطمینان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت زیر التواء ٹیکس و مالیاتی مقدمات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس و مالیاتی مقدمات کے جلد فیصلوں کی بدولت ملکی معیشت کو خاطر خواہ مدد ملے گی، لاہور ہائیکورٹ ٹیکس و مالیاتی کیسز کے جلد فیصلوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 14 سو کے قریب مقدمات کے فیصلے کئے گئے،جسٹس شاہد جمیل خان کی جانب سے ریکارڈ 396 مقدمات کے فیصلے، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 848 مقدمات کے فیصلے کئے، ٹیکس و مالیاتی مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے ہائیکورٹ کے چار سنگل اور تین ڈویژن بنچزکام کررہے ہیں، خصوصی بنچز کی تشکیل سے تین ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 16 سو کے قریب مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں، 105 ارب سے زائد مالیت کے مالی و ٹیکس معاملات کو نمٹایا جاچکا ہے۔
اطمینان