دہلی فسادات: عدالت نے عمر خالد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا
نئی دہلی (اے پی پی) نئی دہلی کی ایک عدالت نے مسلم سکالر اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کیخلاف درج فروری 2020 میں دہلی میں فسادات کے جھوٹے مقدمے میں ان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ پیر کو سنانا تھا تاہم اب یہ فیصلہ بدھ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب عمر خالد کی عرضداشت پر محفوظ کیاگیا فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے۔
فیصلہ مؤخر