بلوچستان کی 2 کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکے، 6 مزدورجھلس گئے
کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے مختلف علاقوں کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے 2 واقعات میں 6 مزدورجھلس کرزخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق دوسری جانب چمالنگ کے علاقے کی مری لیز میں گیس بھرنے سے بھی تین مزدورنقیب اللہ ،عبدالفائق اوریارمحمد جھلس کر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر کوئٹہ کے بی ایم سی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں واقعات میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
بلوچستان کان حادثہ