پچاس پونڈ کا کیک دینے سے انکار کرنے پر بیکری مالک کیخلاف ڈگری جاری
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صارف عدالت کے جج وسیم افضل نے بکنگ کے باوجودپچاس پونڈ کا کیک دینے سے انکار کرنے پر ساندہ روڈ پر واقع بیکری مالک کے خلاف ڈگری جاری کر دی۔ عدالت نے درخواست گذار کو ایڈوانس 10 ہزار روپے واپس اور40ہزار ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا۔