• news

ووٹ کی خرید و فروخت سب سے بڑی سیاسی برائی  ہے، خرم نواز گنڈا پور

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورنے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کرپٹ عہدیدار مقاصد پاکستان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ووٹ کی خرید و فروخت اور وفاداری بدلنا سب سے بڑی سیاسی برائی ہے۔ضمیر کی خرید و فروخت تمام آئینی اداروں کے سامنے ہوتی ہے مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔تمام ادارے باجماعت پاکستان اور اس کے جمہوری نظام کا تماشہ خود بھی دیکھ رہے ہیں اور دنیا کو بھی دکھا رہے ہیں۔موجودہ نظام نالائقوں،نااہلوں،مافیاز کا محافظ ہے۔23مارچ 1940کے دن اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت تشکیل دینے کیلئے الگ وطن کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر کرپشن اور نا اہلی نے قومی ایجنڈے کو سبوتاڑ کر دیا اور قومی مفاد کی پامالی کا سلسلہ 74سال گزرنے کے بعد بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

ای پیپر-دی نیشن