• news

مسلح افواج ، دفاعی اداروں کی قر با نیوں فراموش نہیں کی جا سکتیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین‘ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغامات میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس جذبے کے ساتھ 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اسی جذبے کو آج دوبارہ تازہ کرنے کی ضرورت ہے‘ یوم پاکستان قوم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے‘ انتہا پسندی اور غربت کے خطرات انسانیت کو لاحق ہیں جن پر قابو پانے کیلئے تمام ذاتی‘ سیاسی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور ملکی دفاعی و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی بقاء کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو عرصہ دراز سے غیر انسانی لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کر رہے ہیں‘ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن