عبداللہ شفیق کم ترین اننگز میں 500 رنز مکمل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بیٹر
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق کم ترین اننگز میں 500 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ عبداللہ شفیق نے اب تک 5 ٹیسٹ میچز کی 8 اننگز میں 74.28 کی اوسط سے 520 رنز سکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ تیز ترین 500 ٹیسٹ رنز مکمل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بیٹر بھی ہیں۔اس فہرست میں پہلا نمبر قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا ہے جنہوں نے صرف 5 اننگز میں 500 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔ سعید احمد اور عمر اکمل 9،9 اننگز میں 500 رنز مکمل کرکے تیسرے جبکہ سعید انور، تسلیم عارف، اظہر محمود اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس 10،10 اننگز میں 500 رنز مکمل کرکے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جاوید میانداد سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کیساتھ کم ترین اننگز میں 500 رنز بنانیوالے دنیا کے تیز ترین بیٹر بھی ہیں۔