غازی آباد: 24سالہ لڑکی کامونکی میں دوشیزہ نے خودکشی لی
لاہور+ کامونکی(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) غازی آباد کے علاقے رزاق کالونی کی رہائشی 24 سالہ لڑکی ریما کی گھر میں سر میں گولی لگی نعش ملی ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ریما پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، اس لئے خود کو گولی مار لی۔ علاوہ ازیںسی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ادھر کامونکی کے نواحی گاؤں مچھرالہ کی 16 سالہ ( م) بی بی نے والدہ کے گھریلو کام کاج پر ڈانٹنے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی۔
خودکشی