• news

 مل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور پرامن بنانا ہے: چودھری سرور

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج سب عہد کریں ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور امن کے لئے قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔ ہم پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم سب نے ملکر اپنے پیارے پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور پرامن بنانا ہے۔ چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آج مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
چودھری سرور

ای پیپر-دی نیشن