تائیوان میں 6.7 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
تائپے(اے پی پی):تائیوان کے مشرقی ساحلی شہر وں کے قریب 6.7درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور زیر تعمیر پل منہدم ہو گیا جبکہ زلزلے کے بعد تقریبا 150اآفٹر شاکس آئے،تاہم زلزلے کے باعث کوئی سونامی وارنگ جاری نہیں کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبحکو تائیوان کے مشرقی ساحلی و سیاحتی شہر ہوالین اور ٹیٹونگ کے قریب محسوس کیے گئے۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز(سی ای این سی)نے بتایا کہ زلزلہ20کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
تائیوان زلزلہ