عمران خان میں سپورٹس مین سپرٹ موجودہی نہیں: احسن اقبال
اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں ہے اسلام آباد سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو وہ استعفی دے کر ملک کو بحران سے نکال چکے ہوتے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں یہ 7 سال تک تاخیر کرتے رہے، عمران خان اپنی ضد کی وجہ سے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیںن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو جمع ہوئے 14 روز سے زائد ہوگئے ہیں، آج تک ان کے کسی رکن نہیں واضح طور پر نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیںان کا کہنا تھا کہ اس ریفرنس کا اطلاق موجودہ معاملے پر نہیں یہ مستقبل کے لیے ہے، حکومت نے ابہام پیدا کرنے اور باغی اراکین کو دباو میں لانے کی کوشش کی ہے۔