جن کے دل میں خدا ہو‘ وہ کبھی نہیں گرتے حملے کے بعد خاتون اے سی مانسہرہ کا پہلا بیان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ماروی ملک نے ڈیوٹی کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں دیگر افسران کے ہمراہ کسی مقام پر کھڑے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماروی ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ’ جن کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گرتے‘ لیڈی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان زندہ باد اور مانسہرہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔