• news

سپیکر آئین سے اوپر نہیں، عدالت سے اچھے کی امید رکھنی چاہئے: پی پی رہنما


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے ہی اگر کارڈ شو کر دیں تو کیا پیچھے بچے گا۔ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں، ایسے ہی سینے سے لگا رکھے ہیں۔ عمران خان کے پاس اتنی جرات ہی نہیں کہ استعفیٰ دے سکے۔ عمران خان ساڑھے تین سال میں چل بھی نہیں پایا۔ سپیکر آئین کے تحت ہے، سپیکر آئین سے اوپر نہیں، عدالت کے سامنے آئین بھی ہے اور تمام باتیں بھی ہیں۔ ریفرنس کے حوالے سے پرامید پیں کہ آئین کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے۔ شیری رحمن نے کہا کہ عدالت سے اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔ آئین کو بحال رکھنا چاہیے، فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 میں نااہلی نہیں لکھی ہوئی، الیکش کمشن فیصلہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن