• news

 کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں،کہیں نہیں جا رہا: چوہدری نثار  


کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ کہیں جا رہے ہیں نہ ہی انہوں نے اس بارے میں کسی سے کوئی ملاقات کی ہے۔ کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے اپنی آبائی رہائشگاہ چکری میں اپنے قریبی رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اقتدار کبھی بھی ان کی منزل نہیں رہا۔ مجھے اقتدار نہیں اقدار اور اصولوں پر کاربند رہنا عزیز ہے۔ مجھے ہر دور میں مختلف عہدوں کی پیشکشیں ہوتی رہی ہیں مگر میں ان سے کبھی مرعوب نہیں ہوا، میرے پاس ہمیشہ ایک نمبر مال رہا میں خود دو نمبر ہوں نہ ہی میرے ساتھی اور کارکن دو نمبر ہیں۔ میں نے ہمیشہ ملکی وقار اور اپنے اصولی مؤقف کے عین مطابق سیاست کی ہے۔ اپنے ضمیر بھی اب کوئی بوجھ بھی نہیں۔ حالیہ دنوں ہفتوں میں میری ان سے کہیں بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میری عمران سے ملاقات حالیہ تین مہینوں میں بالکل ہی نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن