• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشن نے عمران‘ محمود خان  مراد سعید، علی زیدی کو جرمانہ کر دیا


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پھر وزیراعظم کو مالاکنڈ درگئی میں جلسہ سے خطاب کے معاملے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان‘ مراد سعید‘ علی زیدی کو بھی 50,50 ہزار جرمانہ کیا ہے۔ وزیراعظم جرمانے کی رقم 27 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ الیکشن کمشن وزیراعظم  اور ان کے وزراء کو پہلے بھی دو مرتبہ جرمانہ کر چکا ہے۔اسلام آباد سے خصوصی نامہ نگار کے مطابق الیکشن مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ خان کو 20ہزار جرمانہ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن