• news

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی  شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)  عمران خان کی زیرصدارت جمعرات کو سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج  25 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی شرکت کرے گی اور پی ٹی آئی کے مرحوم رکن اسمبلی کی فاتحہ خوانی میں شریک ہو گی قومی اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ سیاسی کمیٹی کے ارکان نے  چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جمعہ کے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صورتحال پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی شرکت اور شور و غوغا کی صورت میں پی ٹی آئی ارکان کو ہدایات دی گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن