• news

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے  ایک اور سابق رکن اسمبلی  سمیت 2 رہنمائوں کو سزائے موت

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی عبدالخالق مندول سمیت دو بزرگ سیاسی رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔ ترک خبر ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما عبدالخالق مندول سابق رکن اسمبلی اور اس وقت جماعت اسلامی کے ضلعی سربراہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما کے ساتھ ایک اور بزرگ سیاسی رہنما خان رکن الزمان کو بھی سزا سنائی گئی ہے تاہم وہ مفرور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن