دستی بم حملہ ،6پولیس اہلکار ، ایک شہری زخمی ، متعدد نو جوان گرفتار
سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں دستی بم کے دھماکے میں6 پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم 7افراد زخمی ہو گئے ،وادی کے کئی علاقوں میں جاری کریک ڈاو ن کے دوران بھارتی فوج ایک درجن کے قریب کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ،کئی علاقوں میں بھارتی فوجی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،کے پی آئی کے مطابق سرینگر کے علاقے رعنا واری میں دستی بم کے دھماکے میں دو بھارتی پولیس اہلکار ، ایک سی آر پی ایف اہلکار ، دو ٹریفک پولیس کے اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رعنا واری میں ایک پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیاتھا۔زخمی اہلکاروں اور شہری کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے زبرون پہاڑیوں کی گود میں واقع ایشیاء کا سب سے بڑا’’ باغ گل لالہ‘‘ مقامی و غیر مقامی سیاحوں کیلئے کھولا گیا۔باغ گل لالہ میں فی الوقت لاکھوں ٹولپ کے پھول سیاحوں کا استقبال کرنے کیلئے لہلا رہے ہیں۔اس باغ میں امسال 62 اقسام کے گل لالہ موجودہیں اور آئندہ 15 دِن کے دوران مزید ہزاروں رنگ برنگے پھول کھلنے والے ہیں۔ شہرہ آفاق ڈل جھیل کے مشرقی کنارے پر سطح سمندر سے 5600 فٹ کی بلندی پر واقع 30 ہیکٹرسے زائد خطہ اراضی ، جو پہلے ’سِراج باغ‘ سے نام سے جانا جاتاتھا، پر یہ باغ پھیلا ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی حکمران بی جے پی کی تقسیم اور خطرناک سیاست کے خلاف لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کیا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے بی جے پی ڈھٹائی سے کام لے رہی ہے۔ پورے ملک میں نفرت اور تقسیم کا ماحول پیدا کرنا۔محبوبہ نے پی ڈی پی کارکنوں کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’نفرت کا ماحول بی جے پی کو اپنے ووٹ کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے موزوں ہے۔