اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (خبر نگار) شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری عہدہ اور وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ 27 مارچ کے جلسے کے لیے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عدالت عظمی وزیراعظم کے آئینی منصب کے اپنے ذاتی، سیاسی اور جماعتی مقاصد کے لیے استعمال کا نوٹس لے۔ آئین اور قانون کو روند کر اقتدار نہیں بچا کرتے اور اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔