کاوے موسوی کی نواز شریف سے معافی کو خوش آئند دینے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کی نوازشریف سے معافی کو خوش آئند قراردینے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کی قائد نوازشریف سے معافی مانگنا خوش آئند ہے.براڈ شیٹ نے 22 سال نواز شریف کے خلاف انکوائری کے بعد ان کو پاک دامن قرار دیا۔ براڈ شیٹ کے سربراہ نے واضح کہا ہمیں نواز شریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔ یہ ایوان میاں نوازشریف کے حق میں پانچویں گواہی آنے پر پارٹی قیادت اور تمام لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔