افغان سرحد پر دہشت گردوں کیخلاف لڑتے جان دینے والے ساجد مسیح ک ی آخری رسومات ادا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) افغانستان بارڈر پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنی جان نچھاورکرنے والے شیخوپورہ کے علاقہ اجنیانوالہ کے رہائشی مسیحی برادری کے سپوت ساجد عنایت کی آخری رسومات اجنیانوالہ میں ادا کر دی گئیں۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس مو قع پر ساجد عنایت کے لواحقین نے کہا کہ ساجد مسیح نے ملک پر جان نچھاور کرکے ہمارا اور مسیحی برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد نے ڈیڑھ سال قبل پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دو ماہ قبل اس کی منگنی ہوئی تھی۔ آنجہانی نے اپنے لواحقین میں ماں باپ تین بھائی اور تین بہنیں سوگوار چھوڑی ہیں۔