سانحہ سیالکوٹ: 22 گواہوں پر جرح مکمل، دیگر کی طلبی، سماعت ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس میں مزید 5 گواہان پر جرح مکمل ہونے پر دیگر گواہوں کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ کی سماعت کی، واقعہ کے پانچ گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی ہے، مقدمہ کے کل 22 گواہوں پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، اس کیس میں سینئر سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے ٹرائل میں معاونت کر رہی ہے، پراسیکیوشن نے 40 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا ہے، 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ ہے، 55 ملزموں کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں، پراسیکیوشن نے ملزموں کیخلاف 2 چالان جمع کروائے گئے، پہلے چالان میں 80 ملزموں کو نامزد کیا گیا، دوسرا چالان 9 نابالغ ملزموں کا پیش کیا گیا تھا، 80 بالغ ملزموں کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔