اے پی این ایس اجلاس‘ رمیزہ مجید نظامی وفاقی خصوصی نمائندہ مقرر
کراچی ( نیوز رپورٹر) اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں سرمد علی کو متفقہ طور پر سوسائٹی کا صدر‘ جمیل اطہر کو سینئر نائب صدر‘ شہاب زبیری کو نائب صدر‘ ناز آفرینسیگل لاکھانی سیکرٹری جنرل محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد اویس خوشنود کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ نوائے وقت گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر رمیزہ مجید نظامی اے پی این ایس کی خصوصی نمائندہ ہوں گی جو وفاقی معاملات کو نمٹائیں گی۔ اے پی این ایس کا اجلاس سرمد علی کی صدارت میں ہوا۔ کونسل نے متفقہ طور پر ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ 2021-22 اور سالانہ اکاؤنٹس برائے 2021 ء کی منظوری دی۔ اجلاس میں ملک بھر سے 157 ارکان نے شرکت کی جس میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی قیادت میں الیکشن کمشن کی بھی تشکیل دی گئی۔ اس کے ارکان میں ناصر داد بلوچ اور صفدر علی خان شامل ہونگے۔ الیکشن کمشن نے ایگزیکٹو کمیٹی برائے 2022-23 کے الیکشن کا انعقاد کیا۔اجلاس میں زاہدہ عباسی (کراچی) ویمن پبلشر سیٹ پر منتخب ہوئیں۔ اجلاس میں درج ذیل روزنامے اور میگزینز بلامقابلہ طور پر ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے منتخب ہوئے۔ ان میں ڈیلی نوائے وقت‘ ڈیلی آغاز‘ ڈیلی بزنس ریکارڈر‘ ڈیلی دینت‘ ڈیلی ڈان‘ ڈیلی جسارت ڈیلی جرات (کراچ) ڈیلی اب تک‘ ڈیلی دنیا‘ ڈیلی جنگ‘ ڈیلی خبریں‘ ڈیلی پاکستان‘ ڈیلی تجارت‘ ڈیلی اوصاف‘ ڈیلی صحافت‘ ڈیلی عوام (کوئٹہ) ڈیلی مشرق (کوئٹہ) ڈیلی شرق (پشاور) ڈیلی وحدت‘ ڈیلی کاوش‘ ڈیلی کلیم ڈیلی آفتاب (ملتان) ڈیلی پیغام‘ ڈیلی بزنس رپورٹ‘ ڈیلی سٹی 42 ‘ ڈیلی پاکستان آبزرور‘ ڈیلی ہلچل اور ڈیلی سعاودت منتھلی دستک‘ منتھلی نئے افق‘ منتھلی سنٹر لائن‘ پندرہ روزہ عبرت میگزین اور ویکلی نکھار شامل ہیں۔اجلاس نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور ریاض احمد منصوری کو ان کی 40 سالہ خدمات کے اعتراف کے طور پر ممبرامریطس منتخب کر لیا۔