• news

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم جلسے کیلئے اپنے کارکنوں کو کال نہیں دیگی


اسلام آباد (عترت جعفری)پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں جلسے میں شامل ہونے کیلئے اپنے کارکنوں کو کال نہیں دیگی ،اس بارے میں پی ڈی ایم کی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی کی قیادت  اسلام آباد میں اپوزیشن کے جلسے کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہی ہیں ،گزشتہ روز پی پی پی کے دو سینئر ر ہنماؤں نے پی ڈی ایم کی قیادت سے ملاقات کی،اور ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،پی پی پی کے اندورنی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت نے اس جلسے میںجو اب 28مارچ کو ہونے جا رہا ہے کے بارے میں پارٹی کے اندر مشاورت کی تھی جس میں کچھ ر ہنماؤں نے رائے دی کہ جلسہ میں شریک ہونا چاہئے ورنہ سیاسی نْصان ہو گا تاہم بیشتر راہنماوں کا موقف تھا  کہ بڑی تعداد میں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی ایک شہر میں موجودگی اور  ایک ہی روٹ سے آمد کی وجہ سے تصادم کا خدشی غیر حقیقی نہیں ہے ،اس کے باع اگر کوئی غیر معمولی صورت حال نے جنم لیا تو اس کا  الزام اپوزیشن پر بھی آئے گا ،ان خدشات کے اظہار کے لئے دو سینئر راہنما پی ڈی ایم کی قیادت سے ملے ،بلاول بھٹو زراداری نے بھی کرم سے واپسی کے بعد اس پر مشاورت کی ،پار  ٹی  ذرائع نے بتایا  کہ اگر پی ڈی ایم کی قیادت  نے  شرکت پر اصرار کیا تو یہ شرکت  علامتی  ہو گی ، اپنے پارٹی  کارکنوں کو آنے کے لئے نہیں کہا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن