• news

صدر کی زیرصدارت علماء کا ورچوئل اجلاس: کشمیریوں پر مظالم کی مذمت


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی کی زیر صدارت علماء کرام کیساتھ چاروں صوبائی، گلگت بلتستان کے گورنر ہاؤسز، صدر ہاؤس آزاد کشمیر سے ویڈیو لنک مشاورتی اجلاس ہوا ،صدر عارف علوی گورنرہاوس سندھ سے مقامی علماء کرام کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری اسلام آباد سے مقامی علماء کرام کے ساتھ شریک تھے۔ اسی طرح دیگر علماء کرام پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے متعلقہ گورنر ہاوسز جبکہ آزاد جموں کشمیر کے صدر ہاؤس سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کرونا وبا کی احتیاطی تدابیر کے خاتمے، معاشرتی خرابیوں کی اصلاح میں علمائو مشائخ کے کردار، معاشرے میں جھوٹی خبریں، غیبت اور بداخلاقی کی روک تھام، عورت کا وراثت میں حق، طہارت و صفائی، تزکیہ نفس کے اہتمام، اسلاموفوبیا  کے تدارک کی قرارداد اور عالمی دن مقرر کرنے کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ علما و مشائخ ہندوستان اور زیرتسلط کشمیر اسلاموفوبیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے  ہیں ۔ہم دہشت گردی کے تمام واقعات بشمول سیالکوٹ، میاں چنوں، ساہیوال  اور پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی جاری رکھی جائے۔ ہم معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اسکے مقابلے کا سب سے آسان طریقہ اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہے۔ ماہ رمضان کے استقبال کے حوالے سے قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ خشو ع و خضوع سے ملکی ترقی و سلامتی، مغفرت کی دعائیں مانگیں اور عبادات اور خیرات کا اہتمام کریں یہ فورم حکومت کو او آئی سی  کے وزراء خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن