• news

 ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی کے تینوں ہسپتالو ں میں ایمر جنسی نا فذ


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)آج 27مارچ پریڈ گراؤنڈ میں حکومتی پارٹی تحریک انصاف کے جلسے اور مسلم لیگ(ن)اور جمعیت علما اسلام کے مہنگائی مارچ کے حوالے سے سے جہاں پر دیگر سیکورٹی اداروں نے حفاظتی اقدامات سخت کئے وہاں پر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں بے نظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹر کٹ ہپیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیر میڈیکل سٹاف سمیت ایمرجنسی وارڈوں میں الرٹ جاری کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن