اسلام آباد میں جلسہ نہیں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، اسدعمر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے کاروان اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں محض ایک جلسہ نہیں ہونے جا رہا بلکہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ 14 اگست آزادی کا دن ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ میں 27 مارچ حقیقی آزادی کا دن بنے گا، ’’نکلوپاکستان کی خاطر‘‘۔