گرلز سکولوں کی بندش کے خلاف کابل میں احتجاج: امریکہ نے دوحہ مذاکرات منسوخ کر دیئے
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں گرلز سکولوں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کابل میں بڑی تعداد میں طالبات اور اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اور مطالبہ کیا کہ تمام بند سیکنڈری سکولز دوبارہ کھولے جائیں۔ مظاہرین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سکولوں کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے۔ امریکہ نے گرلز سکول بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور دوحہ میں طالبان سے طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔ طالبان نے سکول سات ماہ بعد کھولنے کا اعلان کیا اور چند گھنٹے بعد ہی سکول بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔