• news

  مہنگائی مکائو مارچ معاشی تباہی نجات ثابت ہوگا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی مکائو مارچ بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مہنگائی مکائو مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ عوام کا نالائق اور نااہل چور ٹولے کیخلاف عدم اعتماد ثابت ہوگا، یہ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔ترجمان نون لیگ نے کہا کہ مہنگائی مکائو مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے، یہ مارچ تاریخی لوٹ مار، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن