• news

وزیراعظم کو استعفیٰ دینے اب ضرورت نہیں، عدم اعتماد آچکی: خواجہ آصف


 اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں، تحریک عدم اعتماد آچکی ہے ۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں ہے کیوں کہ تحریک عدم اعتماد آ چکی ہے۔صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ نمبر گیم 200 سے کراس کرے گی؟(ن) لیگ کے رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوری امید ہے کہ کراس کریں گے۔صحافی نے ٹرمپ کارڈ کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ کا جواب امریکی ٹرمپ ہی دے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن