• news

بھارتی سپریم کورٹ نے عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہندو انتہاپسند تنظیم کی درخواست مسترد کر دی

نئی دلی(کے پی آئی )بھارتی سپریم کورٹ نے ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو دھرم پریشد کی عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو دھرم پریشد نے سپریم کورٹ میں عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے گائیڈ لائن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس اندرا بنرجی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ہندو دھرم پریشد کی اس درخواست کو مستر د کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن