28مارچ کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب بڑا اجتماع ہوگا،عبدالغفور حیدری
اسلام آباد(خبر نگار)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 28مارچ کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگاقافلے پنڈال پہنچ گے لاہور سے ن لیگ کا قافلہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہے جو پیر کواسلام آباد پہنچے گااسلام آباد میں اپوزیشن کے جلسہ گاہ کے پنڈال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ہمارے قافلے ملک کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیںمولانافضل الرحمن ڈی آئی خان سے قافلے کے ساتھ آ ئے تمام قافلے ہکلہ انٹر چینج پر اکھٹے ہوں گے اور پھر مولانافضل الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے کارکنان بھی رواں دواں ہیں مسلم لیگ ن کا قافلہ حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔