موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر و متاثر کررہی ہے ، صادق سنجرانی
اسلام آباد(خبر نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ارتھ آور کے موقع پر کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں ہر شخص کی زندگی اور معاش کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقع کی وجہ سے ہونے والی آفات کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے، اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کا ہر شہری، خواہ کتنی ہی چھوٹی یا بڑی کوشش کیوں نہ ہو، اس انسان ساختہ واقعے کو تبدیل کرنے اور اس سے نمٹنے کے لیے اپنا حصہ ڈالے صادق سنجرانی نے کہا کہ زمینی سطح پر اقدامات جیسے کہ ارتھ آور یقینی طور پر اس مقصد میں حصہ ڈالتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں WWF-Pakistan ٹیم اور انتظامیہ کو گزشتہ کئی سالوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان میں مہم کو کامیابی سے چلانے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔