اقتدار لوگوں کو اکسا کر اور انتشار پھیلا کر نہیں بچایا جاتا، شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ اقتدار بچانے کے لیئے وزیراعظم عمران خان انتشار پھیلا رہے لگتا ہے کرسی کی بھوک نے سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو پاگل کر دیا ہے اوراقتدار لوگوں کو اکسا کر اور انتشار پھیلا کر نہیں بچایا جاتا۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستانی قوم کی چیخیں نکال دی ہیں اورصدر زرداری نے ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کا مثبت انداز میں سامنا کیا اوروہ صدر زرداری کا ہی دور تھا جب نیٹو سپلائی کو آٹھ ماہ تک روکا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پہلی مرتبہ نیٹوسپلائی کا تحریری معاہدہ کیا گیا اورعمران خان نے جنرل مشرف کو ریفرنڈم میں کامیاب کروایا جبکہ لوگ آج عمران خان کو گالیاں اور بدعائیں دے رہے ہیں،