3کمسن بچیوں سے زیادتی ،1 ملزم گرفتار ،2کیخلاف مقدمات درج
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)3کمسن لڑکیوں سے زیادتی ،1 ملزم گرفتار ،2کیخلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک123پی کے رہائشی طالب حسین نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ شام اس کی15سالہ بیٹی) آ( ہمسایہ حشمت علی کے گھر پانی لینے گئی تو ملزم بابرعلی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ہمیں آتا دیکھ کر موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے باپ کی رپورٹ پرفرارہوجانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔دوسرے وقو عہ میں چک55پی کے رہائشی واجد علی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بھانجی کی شادی کے موقع پر دوسری بھانجی 14سالہ(ن) اپنی بہن کے گھر55پی کچی آبادی چلی گئی، جہاں بہنوئی محمدآصف نے(ن) کو زیادتی کانشانہ بنایا اوردھمکی دی کہ بتانے پر وہ اس کی ہمشیرہ رمشاء کوطلاق دے دے گا۔اچانک طبیعت خراب ہونے پرنداطارق کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں الٹراسائونڈ کروانے پر معلوم ہوا کہ نداطارق حاملہ ہے۔ جس پر اس نے حقائق سے آگاہ کردیا۔پولیس نے ماموں کی رپورٹ پر اوباش بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔تیسرے وقوعہ میں گلشن اقبال خان پور کے رہائشی (ی) نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی نواسی اور نواسہ محلہ کی ایک کریانہ شاپ سے چیز لینے گئے کہ3/4 سالہ (ع) کو دوکاندار نے پکڑ لیا جب ہمراہی گواہان موقع پر پہنچے تو ملزم برائی کی کوشش میں تھا موقع سے فرار ہو گیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کر کے ملزم (ا) کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔