• news

سکیورٹی خدشات کے باجود فارمولا ون ڈرائیور ز  سعودی گراں پری میںریس کیلئے راضی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فارمولا 1 ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ جدہ ٹریک کے قریب میزائل حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باوجود وہ اس ہفتے کے آخر میں سعودی عرب میں ریس لگانے پر راضی ہو گئے۔ڈرائیوروں اور سینئر شخصیات کے درمیان چار گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ریس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔گراں پری ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ قدرتی خدشات کو مٹانا مشکل تھا۔ انہیں فارمولا ون کے مالکان اور سعودی حکومت کے وزراء نے یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن