• news

چین ، تباہ ہونے والے طیارے  کا دوسرا بلیک باکس برآمد

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ڑوانگ خود اختیار علاقے میں پیر کو گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے طیارے کا دوسرا بلیک باکس اتوار کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے قومی ہنگامی رسپانس ہیڈ کوارٹر کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ  چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ سے  گوانگ ڈونگ صوبہ کے دارالحکومت گوانگ ڑو کے لیے روانہ ہوا تھا،  یہ دوپہر 2 بج کر 38 منٹ کے قریب گوانگشی کی  تنگ شیان کانٹی کے ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ہیڈکوارٹر کے مطابق طیارے میں سوار تمام 132 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ طیارے کا پہلا بلیک باکس کاک پٹ وائس ریکارڈر بدھ کو برآمد کیا گیا تھا۔ پہلے بلیک باکس کا ڈیٹا ڈان لوڈ نگ اور تجزیہ کا کام جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن